JKBOSE Class 6th Urdu Chapter 4 (صبح کا ترانہ – نظم) درسی کتاب کے حل شدہ سوالات و جوابات، تشریح اور الفاظ و معانی۔
📌 نظم کا خلاصہ
اس نظم میں صبح کے خوبصورت اور دلکش مناظر بیان کیے گئے ہیں۔ صبح ہوتے ہی رات کی تاریکی دور ہو جاتی ہے، چڑیاں چہچہانے لگتی ہیں، پھول کھلتے ہیں اور ہوا میں تازگی پھیل جاتی ہے۔ شاعر صبح کے ذریعے انسانوں کو سستی اور کاہلی چھوڑ کر بیدار ہونے اور محنت کرنے کا پیغام دیتا ہے۔
الفاظ اور معنی
- ترانہ: گیت، نغمہ
- سحر: صبح، پوی پھٹنا
- مہک: خوشبو
- گلشن: باغ، چمن
- کاہلی: سستی، کام چوری
سوالات اور جوابات
سوال ۱ صبح کی آمد پر باغ اور گلشن کا ماحول کیسا ہو جاتا ہے؟
جواب: صبح ہوتے ہی ٹھنڈی اور خوشگوار ہوا چلنے لگتی ہے، کلیاں کھل کر پھول بن جاتی ہیں، چڑیاں خوشی سے چہچہاتی ہیں اور سارا باغ مہک اٹھتا ہے۔
سوال ۲ صبح ہمیں کیا پیغام دیتی ہے؟
جواب: صبح ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ غفلت اور نیند سے جاگو، سستی ترک کرو، اور ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنے کاموں اور پڑھائی میں مشغول ہو جاؤ۔